جنوبی افریقہ کی وویمن کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقہ کی وویمن کرکٹ ٹیم تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی، پاکستان جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 16 ستمبر سے شروع ہوگی۔

تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے جنوبی افریقہ کی وویمن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جنوبی افریقہ کی ٹیم جوہانسبرگ سے لاہور پہنچی جہاں سے اسے چارٹر طیارے کے ذریعے ملتان پہنچایا گیا۔

 مہمان ٹیم اپنے دورہ پاکستان میں میزبان وویمن ٹیم کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلے گی، سیریز کے میچز 16، 18 اور 20 ستمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ گری کرسٹن لاہورپہنچ گئے

جنوبی افریقن وویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی آج آرام کرنے کے بعد کل سے پریکٹس کا آغاز کرئے گی۔ پاکستان وویمن ٹیم سیریز کی تیاری کے لیے آج انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کرئے گی۔

Back to top button