وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، ڈی چوک کے احتجاج پر مشاورت

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات، ملاقات میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کےبارے میں مشاورت کی گئی۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی، جیل حکام نے ملاقات کانفرنس روم میں کروائی جو سوا گھنٹہ جاری رہی۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی جب کہ 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کےبارے میں مشاورت کی گئی۔
بعد ازاں علی امین گنڈاپور میڈیا سےگفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے ’عدلیہ کی آزادی‘ کےلیے ملک گیر احتجاج کی تازہ کال دی ہے، عمران خان سے منسوب اعلان کےمطابق 4 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں عوامی اجتماعات،جلسوں پر مکمل پابندی سے متعلق ایک نئے قانون کی منظوری کے باوجود احتجاج کی کال دی ہے۔
’امن عامہ ایکٹ 2024‘کے تحت کوئی بھی پارٹی جو احتجاج کرناچاہتی ہے وہ ایک ایونٹ کوآرڈینیٹر مقرر کرے گی جو مقررہ تاریخ سے 7 دن پہلے اجتماع منعقد کرنے کی اجازت کےلیے ضلع مجسٹریٹ کو خط لکھےگا۔قانون کےمطابق درخواست کی وصولی کےبعد ضلع مجسٹریٹ امن و امان کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے اور قانون نافذ کرنےوالے اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس رپورٹس حاصل کرے ا اور اس کے بعد اجازت دینے یا نہ دینے کافیصلہ کرے گا۔
یہ وفاقی حکومت کو یہ اختیار بھی دیتاہے کہ وہ اسلام آباد کےایک مخصوص علاقے کو ’ریڈ زون‘ یا ’ہائی سکیورٹی زون‘ کےطور پر نامزد کرے،اس طرح اس علاقے میں ہر قسم کی اسمبلیوں پر پابندی لگادی جائے۔