میرے اور بچوں کیخلاف طوفان بدتمیزی، 90 کی دہائی واپس آ گئی

سابق وزیراعظم عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے بچوں کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایسا لگ رہا ہے کہ لاہور میں 1990 والا ماحول واپس آ گیا ہے۔
جمائما کا کہنا تھا کہ میرے گھر کے باہر مظاہرے ہو رہے ہیں، میرے بچوں کو نشانہ بنانا، سوشل میڈیا پراینٹی سمیٹک مہم ،طوفان بدتمیزی ایسا لگتا ہے جیسے میں 90 کی دہائی کے لاہور میں واپس آ چکی ہوں ۔


ساتھ ہی جمائما نے پرانا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ۔جمائما نے ن لیگ کی طرف سے احتجاج کی کال کا پوسٹر بھی ٹویٹر پر شیئر کیا ،جس میں لندن میں جمائما کے گھر کے باہر سترہ اپریل کو احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
پوسٹر پرعمران خان کیخلاف احتجاج کی کال کیساتھ ساتھ عمران خان کیلئے چینی چور ،آٹا چور ،زکوت خیرات چور اور فارن فنڈنگ چور جیسے القابات بھی لکھے گئے تھے ۔جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئیٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کی جانب سے احتجاج کی کال کا حوالہ بھی دیا۔


جس میں عابد شیر علی نے لکھا تھا کہ اتوار کو لندن میں عمران نیازی کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے باہر احتجاج ہوگا۔ تا کہ اس کے بچوں کو بھی پتا چلے ان کا باپ کتنا کمینہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی بحالی۔ لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا

Back to top button