پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لیے درخواستیں طلب

نجکاری کمیشن نے قومی ائیر لائن پی آئی اے کے 51 سے 100فیصد شیئرزفروخت کرنےکا فیصلہ کرلیا جس کے لیے  درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

نجکاری کمیشن کےمطابق قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئےاظہار دلچسپی کی درخواستوں کی ڈیڈ لائن 3 جون 2025 مقرر ہے۔

کمیشن کےمطابق  قومی ائیر لائن کی نجکاری کیلئےاظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں،نجکاری کے ذریعے قومی ائیرلائن کا مینجمنٹ کنٹرول بھی متوقع سرمایہ کار کو دیا جائے گا۔

افغان شہریوں کے پاکستان آنے کے لیے جواصول ہیں وہی دنیا کے لیے ہیں: طلال چوہدری

 

کمیشن کےمطابق متوقع  سرمایہ کاروں کو مراعات دی جائیں گی اورنئےجہاز خریدنےیا لیزپر لینے پر 18 فیصد جی ایس ٹی کی چھوٹ دی جائے گی جب کہ سرمایہ کاروں کیلئے قومی ائیرلائن کی بیلنس شیٹ میں شامل کچھ واجبات کی منتقلی بھی شامل ہیں۔

اس کےعلاوہ بعض ٹیکسوں اورقانونی مقدمات پرتحفظ یا کوریج دی جائےگی۔

Back to top button