حسینہ واجد دوتہائی اکثریت سے5ویں بار بنگلہ دیش کی  وزیراعظم منتخب

بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد  انتخابات میں کامیابی کے بعد پانچویں مرتبہ ملک کی وزیر اعظم بن گئیں جہاں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

 الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ حسینہ واجد کی عوامی لیگ نے 50فیصد سے زائد نشستیں حاصل کیں۔

ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے عام انتخابات کے بائیکاٹ کرتے ہوئے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی انتخابی عمل کا بائیکاٹ کریں جس کی وجہ سے عام انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ صرف 40 فیصد رہا۔

حسینہ واجد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کو دہشت گرد جماعت قرار دیتے ہوئے 76سالہ حسینہ واجد نے شہریوں سے کہا کہ وہ جمہوری عمل پر یقین رکھیں، میں پوری کوشش کررہی ہوں کہ اس ملک میں جمہوریت چلتی رہے۔

Back to top button