غزہ میں امدادی کارکنوں کی اموات پر کوئی احتساب نہ ہونا ناقابل قبول ہے : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں امدادی کاموں میں مصروف اپنےرضاکاروں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتےہوئے کہاہے کہ ہمارےپاس عدالتیں ہیں لیکن ان کے فیصلوں کا احترام نہیں کیاجاتا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں مارے جانے والے تقریباً 300 امدادی کارکنان جن میں سے 2 تہائی سےزیادہ اقوام متحدہ کاعملہ ہے، کی مؤثر تحقیقات اور احتساب کامطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھاکہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں اقوام متحدہ کےعملے کی اموات پر احتساب کا فقدان ‘ناقابل قبول’ ہے۔
سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،26مسافرہلاک
انتونیو گوتیریس نے عالمی عدالتوں کےفیصلے کی پاسداری نہ کرنےپر کہاکہ یہ کس قسم کا احتساب ہے؟یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔اس کےلیے سنجیدگی سےغور کرنےکی بھی ضرورت ہے۔غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانون کی بہت خلاف ورزیاں ہوئی ہیں جہاں شہریوں کومؤثر تحفظ کاحق حاصل نہیں۔