سینیگال میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی،26مسافرہلاک

مغربی افریقہ کے ساحل کےقریب تارکین وطن کی کشتی کو پیش آنےوالے حادثےمیں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

نیوی حکام نےبیان میں کہا کہ مزید17افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔ہلاکتوں کی تعداد مجموعی طور پر26 ہو گئی ہے۔

مغربی مبور میں حادثےکا شکارہونےوالی کشتی میں9افراد ہلاک ہونےکی اطلاع دی گئی۔ڈوبنےوالےمزید افراد کی تلاش جاری ہے۔کشتی میں سوار  بڑی تعداد میں مسافرلاپتا ہیں۔

واقعہ پرعینی شاہدیننے بتایا کہ ساحل سےروانہ ہونےکے فوراً بعد الٹنے والی کشتی میں درجنوں افرادسوار تھے۔

پہلا صدارتی مباحثہ : کملا ہیرس نے ٹرمپ کو دفاعی پوزیشن پر کھڑا کردیا

سینیگال کاساحلی علاقہ یورپ جانےوالے ہزاروں تارکین وطن کیلئےسمجھا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے گنجائش سے زائد مسافروں سے بھری اکثر غیر محفوظ کشتیاں ہزاروں مسافروں کی موت اور کئی افرادکےلاپتا ہونےکا سبب بنتی ہیں۔

Back to top button