جانیے ڈارک چاکلیٹ انسانی جسم کے لیے نقصان دہ ہے یا فائدہ مند

نئی تحقیق سےپتہ چلتا ہےکہ ڈارک چاکلیٹ ٹائپ 2 ذیابیطس کےخطرے کوحیرت انگیز طور پر کم کر سکتی ہے۔
حال ہی میں محققین نےپایا ہےکہ جو لوگ ہفتےمیں کم از کم پانچ سرونگ ڈارک چاکلیٹس کھاتےہیں ان میں بلڈ شوگر کےمرض کا خطرہ 21 فیصد کم ہوتا ہے۔
ماہرین نےیہ بھی پایاکہ ایک ڈارک چاکلیٹ کی ایک سرونگ نے ذیابیطس کےخطرے میں 3 فیصد کمی فراہم کی۔
دوسری طرف ماہرین نےدیکھاکہ دودھ ملی چاکلیٹ کھانے کا تعلق طویل مدتی وزن کےساتھ تھا جس سےذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
ذیابیطس کے بغیر بھی ہائی شوگر دماغ کو متاثر کرسکتی ہے، تحقیق
بوسٹن میں ہارورڈ ٹی ایچ چان اسکول آف پبلک ہیلتھ کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشن میں ڈاکٹریٹ کےطالب علم بینکائی لیو نےکہاکہ ہمارےنتائج بتاتےہیں کہ تمام چاکلیٹس برابر نہیں ہوتیں۔
انہوں نےکہا کہ ہرکسی کےلیے جو چاکلیٹ سے محبت کرتا ہے، یہ ایک یاد دہانی ہےکہ دودھ کی چاکلیٹ پر ڈارک چاکلیٹ کا انتخاب کریں،یہ ان کی صحت میں مثبت فرق لا سکتا ہے۔
