خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا جناح ہسپتال کا ڈاکٹر معطل

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کی خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والے جناح ہسپتال کے ڈاکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملزم جناح ہسپتال میں بطور ڈاکٹر تعینات تھا، ملزم کے خلاف کارروائی ایک خاتون کی شکایت پر عمل میں لائی گئی۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور متعلقہ ڈاکٹر کو حراست میں لیا۔
(خواتین کی نازیبا ویڈیوز)ایف آئی اے حکام کے مطابق جناح ہسپتال لاہور کے ڈاکٹرعبد اللہ حارث کے خلاف چونگی امرسدھو لاہور کی رہائشی ایک متاثرہ خاتون نے سائبر کرائم ونگ میں درخواست دی تھی، ملزم متاثرہ خاتون کی نازیبا ویڈیوز سے اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
