خیبرپختونخوا میں تیزبارشوں سے 4 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب اور بارشوں سے7 گھر تباہ ہوئے جب کہ 67 گھروں کو جزوی نقصان ہوا، چترال لوئر میں سیلاب سے 39 اور اپر چترال میں 19 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ادھر محکمہ ریلیف کے ترجمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چترال اپر کے متاثرہ خاندانوں کو امدادی سامان فراہم کر دیا گیا ہے اور لوئر چترال کے حساس علاقوں کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیر لوئر روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔
اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں تیزبارشوں سے 4 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
