ترک کمپنیوں کوپاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناہے کہ دورہ ترکیہ کے دوران ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ جمعہ وہ تہران میں شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کو اپنے حالیہ دورہ ترکیہ پر اعتماد میں لیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات، سرمایہ کاری اور برادرانہ روابط مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس کے بعد وفاقی کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ ترکیہ کا دورہ کیا، جہاں ایک بزنس کانفرنس میں شرکت کی۔

وزیراعظم کے مطابق ترک سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دورہ ترکیہ کے دوران انہوں نے نمایاں ترک کاروباری گروپوں سے ملاقاتیں کیں اور انہیں توانائی، کان کنی و معدنیات اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے ترک کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کا دائرہ مزید وسیع کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان رابطوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے دونوں ممالک نے بھرپور محنت کی ہے، جس کے مثبت نتائج مستقبل میں سامنے آئیں گے اور اس سے نہ صرف اقتصادی تعاون بلکہ دونوں برادر ممالک کے باہمی تعلقات اور بھائی چارے کو بھی مزید فروغ ملے گا۔

 

Back to top button