زرداری، فریال کیخلاف مقدمے بنانے والا اب ن لیگ کا صدر ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کے دور میں سابق صدر آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور پر مقدمات بنانے والا آج مسلم لیگ ن کا صدر ہے۔
خیال رہے کہ تحریک انصاف کے دورمیں ڈی جی ایف آئی اے رہنے والے بشیر میمن نے حال ہی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔ مسلم لیگ نون نے بشیر میمن کو سندھ میں پارٹی کا صدر منتخب کیا ہے۔