سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی پھر پی سی بی میں واپسی کا امکان
سابق فاسٹ بولر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی ایک بار پھر کرکٹ بورڈ میں واپسی کا امکان ہے۔
وہاب ریاض کو اہم ذمہ داری ملنے کاامکان
رپورٹ کےمطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےوہاب ریاض کو بورڈ میں ذمہ داریاں دینےکافیصلہ کرلیا ہے۔وہاب ریاض کو پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ چیمپئنز کپ کو سپروائز کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔
سابق کرکٹرکوناقص کارکردگی پربرطرف کیاگیاتھا
ٹی20ورلڈکپ2024 کے لیےقومی ٹیم منتخب کرنےوالی سلیکشن کمیٹی کےرکن اور میگا ایونٹ کےدوران سینئرمینجر کے فرائض انجام دینےوالےوہاب ریاض کوورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کردیا گیاتھاجبکہ اس سےقبل انہیں چیف سلیکٹر کےعہدےسےہٹاکر7رکنی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا تھا۔
امریکااورویسٹ انڈیزمیں ہونےوالےٹی20ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اورگروپ مرحلےسےہی باہرہونےکےبعدوہاب ریاض کوعہدےسے ہٹایا گیا تھا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےجاری اعلامیےمیں کہاتھا کہ’پی سی بی کووہاب ریاض اور عبدالرزاق کی مزید خدمات درکارنہیں ہیں۔عبدالرزاق قومی مینزاورویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کےرکن تھےجبکہ وہاب ریاض مینزٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے‘۔
یادرہےکہ وہاب ریاض کوچیئرمین پی سی بی محسن نقوی کےانتہائی قریب سمجھاجاتاہے۔جو ان کی نگران پنجاب کابینہ میں وزیر کھیل کےطورپرخدمات انجام دےچکےہیں۔چیئرمین پی سی بی بننےکےبعدمحسن نقوی نےپہلےانہیں چیف سلیکٹر،پھرسلیکشن کمیٹی کارکن مقرر کیااورانہوں نےورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطورسینئر ٹیم مینیجر سفر کیا تھا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ ہونےکے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کوچنگ سے بھی الگ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق محمد یوسف نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ تعینات تھے۔محمدیوسف پاکستان انڈر19کےکوچ بھی تعینات رہے ہیں۔
یاد رہےکہ ستمبر کے آخر میں محمد یوسف نےپاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔
محمد یوسف نے ایکس پر مستعفی ہونےکااعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے مستعفی ہو رہے ہیں۔