سعد رضوی کو نظرثانی بورڈ میں پیش نہ کیا جا سکا

سعد رضوی سربراہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو وفاقی نظرِ ثانی بورڈ کے سامنے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر پیش نہیں کیا جا سکا، حکومت پنجاب کے ریفرنس پر بھی سماعت نہیں ہوسکی ہے۔

لاہور رجسٹری سے بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ کے 3 ججز پر مشتمل بورڈ کو اسلام آباد میں حکومتی ریفرنس کی سماعت کرنا تھی۔سعد رضوی کو شہر میں امن و امان کی وجہ سے لاہور رجسٹری میں نہیں لایا گیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے حکم کے باوجود سعد رضوی کی حراست کو درست ثابت کرنے میں ناکامی پر حکومت کی جانب سے فیڈرل ریویو بورڈ کے سامنے اپنا ریفرنس واپس لے لیا تھا۔

حکومت کی اپیل پر سپریم کورٹ نے 12 اکتوبر کو سنگل بینچ کے حکم کی کارروائی معطل کر دی اور لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ کے نئے فیصلے کے لیے کیس کا ریمانڈ دے دیا ۔

وزارت داخلہ کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردانہ سرگرمیوں کی وجہ سے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر مستقل پابندی عائد کرنے کیلئے کہا گیا۔

وزارت داخلہ پر شکایت کنندہ نے زور دیا کہ وہ فوری طور پر ٹی ایل پی پر مستقل پابندی عائد کرے تاکہ املاک کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Back to top button