سوڈان میں فوج پیراملٹری فورسز کیساتھ جنگ بندی پر راضی ہوگئی

سوڈان میں جاری فوج اور پیراملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں سوڈانی فوج جنگ بندی میں مزید 72 گھنٹے کی توسیع کے لیے راضی ہوگئی۔

سوڈانی فوج کے مطابق پیراملٹری فورسز کے ساتھ 72 گھنٹوں کی جنگ بندی پر راضی ہیں، امید ہے کہ باغی جنگجو جنگ بندی کا احترام کریں گے۔

گزشتہ روز ہی سوڈان کی پیراملٹری فورسز نے جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا تھا، دونوں متحارب فوجی قوتوں کے درمیان پہلے اعلان کی گئی جنگ بندی کا وقت اتوار کی رات ختم ہو گیا تھا۔

Back to top button