شادی کے 7 روز بعد ہی اشنا شاہ اور عمران عباس کی طلاق


آپ کو یہ جان کر حیرانی ھو گی کہ شادی کےصرف ایک ہفتے بعد ہی معروف اداکارہ اشنا شاہ اور اداکار عمران عباس کی طلاق ہو گئی ہے۔ یہ خبر پہلے ایک یوٹیوب چینل نے بریک کی اور پھر ایک ہفتے بعد دونوں کی شادی بھی بریک کر دی۔ یہ شادی اتنی اچانک اور خفیہ تھی کہ اشنا شاہ اور عمران عباس کو بھی اس کا علم سوشل میڈیا سے ہوا۔ چنانچہ دونوں خوبصورت فنکاروں نے سوشل میڈیا پر ہی ایک دوسرے کو اپنی شادی کی مبارکباد دے ڈالی۔
تاہم عمران عباس اور اشنا ابھی اپنے فالوورز سے شادی کی مبارکبادیں وصول کر ہی رہے تھے کہ ایک دن اچانک اسی یوٹیوب چینل نے دونوں کی طلاق بھی کروا دی۔ یاد رہے کہ اشنا شاہ اور عمران عباس کی شادی اور پھر طلاق کروانے والے یوٹیوب چینل کا نام ٹیلی ایکسپریس ہے۔ اشنا شاہ نے اپنی شادی کی خبر کا اسکرین شاٹ عمران عباس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ”شادی کی بہت بہت مبارک ہو”۔ جواب میں عمران عباس نے بھی جوابی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”جلدی میں ہم ایک دوسرے کو یہ بھی بتانا بھول گئے کہ ہماری شادی ہو گئی ہے”۔
یاد رہے کہ اس چینل نے اشنا اور عمران عباس کی شادی کی جعلی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تھی۔ ایسا کرنے کے لیے چینل نے اداکارہ ایمن اور منیب بٹ کی شادی کی ویڈیو استعمال کی لیکن چہرے بدل دیے اور انہیں عمران عباس اور اشنا شاہ بنا دیا۔ اسی چینل نے ایک ہفتے کے بعد اشنا شاہ کی روتے ہوئے ویڈیو اپلوڈ کی اور بتایا کی چونکہ دونوں نے چھپ کر شادی کی تھی اس لیے عمران عباس کی والدہ نے انہیں گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد عمران نے اشنا کو طلاق دے دی۔ چنانچہ اب وہ روتے ہوئے انصاف مانگ رہی ہین۔
دوسری طرف عمران عباس نے فیس بک پر بعض سوشل میڈیا پوسٹس اور یوٹیوب چینلز کی خبروں کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ چند ماہ میں ان کی چوتھی شادی کرادی گئی ہے۔اداکار نے اپنی شادی کی جھوٹی خبروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ متعلقہ حکام اور ادارے ایسی افواہیں پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں۔ تاہم اشنا شاہ کو اپنی شادی کی جھوٹی خبر سے کوئی فرق نہیں پڑا۔

Back to top button