کرونا کے علاج کیلئے فائزر کی گولیاں استعمال کرنے کی اجازت

کرونا کے علاج کے لیے فائزر کمپنی کی تیار کردہ گولیاں استعمال میں لانے کی اجازت دے دی گئی، امریکہ کے بعد برطانیہ گولیاں استعمال کرنے کی اجازت دینے والا دوسرا ملک بن گیا ہے۔

اس حوالے سے انگلینڈ سے قبل 23 دسمبر کو امریکا نے بھی کرونا سے تحفظ کی گولیوں کے استعمال کی منظوری دی۔
فائزر کی گولیاں ان بالغ افراد کو استعمال کرائی جائیں گی جن میں بیماری کی شدت معمولی سے معتدل ہوگی مگر بیماری کی سنگین پیچیدگیوں کا خطرہ زیادہ بڑھ جائے گا۔

Permission to use Pfizer tablets to treat corona Video

تاہم برطانیہ کے میڈیسین اینڈ ہیلتھ کیئر پراڈکٹس ریگولیٹری ایجنسی (ایم ایچ آر اے) کی جانب سے 31 دسمبر کو جاری بیان میں بتایا گیا کہ فائزر کی گولیاں پیکسلووڈ‘ (Paxlovid) اس وقت بہت زیادہ مؤثر ہے جب اسے بیماری کے ابتدائی مراحل میں استعمال کرایا جائے۔

آلو بخارا بزرگ خواتین کی ہڈیوں‌ کا بہترین محافظ

Back to top button