ایران-امریکا معاہدے کے مثبت نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے : ایرانی صدر

 

 

 

 

ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقیں ایران کے حق میں ہیں اور جلد ہی اس معاہدے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات اور معاہدے کے ذریعے ایران نے اہم سفارتی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ مذاکرات کے نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے اور یہ واضح ہوجائے گاکہ ایران نے اپنے قومی مفادات کا بھرپور دفاع کیا ہے۔

ایرانی صدر نے بتایا کہ قطر میں موجود ایران کے 6 ارب ڈالر کے منجمد فنڈز معاہدے کے تحت واپس کیےجائیں گے۔یہ رقم ایران کا حق ہے اور اس کی واپسی ایرانی معیشت کےلیے اہم پیش رفت ثابت ہوگی۔

صدر مسعود پزشکیان نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ مؤقف کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ ٹرمپ نے ماضی میں ایران پر کئی پابندیاں عائد کی تھیں اور بعض سرگرمیوں سے روکنےکی بات کی تھی،تاہم اب وہی حقوق ایرانی عوام کے جائز حقوق کے طور پر تسلیم کیے جارہے ہیں۔

ایرانی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پر بھی تنقید کی اور کہاکہ سوئٹزرلینڈ میں ہونےوالے مذاکرات سے سب سے زیادہ ناخوش شخصیت نیتن یاہو ہوں گے، کیوں کہ وہ ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی پیش رفت کے مخالف رہےہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا کی بنیادی شرط صرف یہ ہےکہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے۔ایران کا مؤقف ہمیشہ یہی رہا ہے کہ وہ ایٹم بم بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

مسعود پزشکیان نے سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے فتویٰ کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ ایران کی مذہبی قیادت بارہا واضح کرچکی ہےکہ جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور استعمال اسلامی تعلیمات کےخلاف ہے۔

مذاکرات میں لبنان تنازع سرفہرست ہوگا : ایران

صدر پزشکیان کےمطابق امریکا نے ایران کے مؤقف کو تحریری شکل دینے کی درخواست کی،جس کےبعد دونوں فریقوں نے دستاویز پر دستخط کیے۔

 

Back to top button