مذاکرات میں لبنان تنازع سرفہرست ہوگا : ایران

 

 

 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا کے ساتھ ہونےوالے مذاکرات میں لبنان میں جاری کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیاں سب سے اہم موضوع ہوں گی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہےکہ لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری صورت حال پر ایران کو شدید تحفظات ہیں اور آج کے مذاکرات میں اس مسئلے کو اولین ترجیح دی جائےگی۔

اسماعیل بقائی نے کہاکہ صہیونی حکومت لبنان میں اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہے،اسی لیے یہ معاملہ آج کی بات چیت کا مرکزی موضوع ہوگا۔مذاکرات میں لبنان کی صورت حال کے علاوہ ایران کے منجمد یا محدود رسائی والے مالی اثاثوں کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ تہران کا مطالبہ ہے کہ بیرون ملک موجود ایرانی فنڈز تک رسائی بحال کی جائے اور ان پر عائد پابندیوں میں نرمی لائی جائے۔

معاہدہ نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول عائد کردیں گے: صدر ٹرمپ

انہوں نے بتایا کہ ایرانی تیل کی فروخت کےلیے ضروری اجازت ناموں اور لائسنسز کے اجرا کا معاملہ بھی مذاکرات کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایران کا مؤقف ہےکہ تیل کی برآمدات پر عائد رکاوٹوں کو ختم کیاجانا چاہیے تاکہ ملک کی معیشت کو سہارا مل سکے۔

 

 

 

Back to top button