معاہدہ نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول عائد کردیں گے: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ مکمل نہ ہوسکا تو اس صورت میں آبنائے ہرمز پر ٹول صرف امریکا کی جانب سے عائد کیا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہاکہ جنگ بندی کے دوران آئندہ 60 دن تک آبنائے ہرمز میں کسی قسم کا ٹول ٹیکس عائد نہیں کیا جائےگا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ 60 دن کی مدت ختم ہونے کےبعد بھی کوئی ٹول عائد نہیں کیا جائےگا، اگر ٹول ٹیکس عائد کیا بھی گیا تو صرف امریکا کرے گا اور رقم مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی کےلیے خرچ کی جائے گی۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز پہلے ہی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کا اہم مرکز رہا ہے۔عالمی توانائی کا ایک بڑا حصہ اسی آبی گزرگاہ سے گزرتا ہے،جس کی وجہ سے اس علاقے کی صورت حال عالمی منڈیوں پر براہ راست اثر انداز ہوتی ہے۔مفاہمتی یادداشت کےمطابق 60 روزہ عبوری دور میں اس راستے کو کھلا رکھنےاور کسی بھی فریق کو ٹول عائد کرنے سے روکا گیاہے۔
ایران نے دوبارہ آبنائےہرمزبندکردی،امریکاکی تردید
دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہےکہ حالیہ کشیدگی اور خطے میں اسرائیلی کارروائیوں کےبعد آبنائے ہرمز کو بند کیاگیا ہے، جب کہ امریکا کے سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کو مسترد کرتےہوئے کہا ہےکہ بحری آمدورفت بدستور جاری ہے۔
