اڈیالہ جیل میں عمران خان کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں فالو طبی معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پمز ہسپتال کے ڈاکٹر عارف خان اور ماہر امراض چشم ندیم قریشی کی دو رکنی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی اور بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کیا۔

عمران خان کا طبی معائنہ جیل ہسپتال میں کیا گیا، جیل میڈیکل سٹاف نے بھی ڈاکٹروں کی معاونت کی اور یہ معائنہ ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

ذرائع کے مطابق طبی معائنہ پمز ہسپتال میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ کے علاج کا پانچواں مرحلہ مکمل ہونے کے بعد فالو اپ میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کو اتوار کی شب پمزہاسپتال میں پانچواں انٹرا وٹریئل انجیکشن لگایا گیا تھا۔

 

Back to top button