قائمہ کمیٹی نےگاڑیوں کےٹوکن ٹیکس میں اضافے کی منظوری دیدی

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسلام آباد میں گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس میں اضافے کی منظوری دے دی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جہاں گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس کا معاملہ زیر بحث آیا، اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں 2019 سے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ نہیں ہوا، تمام صوبوں نے گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس میں اضافہ کیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ 1000 سی سی تک گاڑی پر ون ٹائم 10 ہزار روپے فکس ٹیکس ہے،2010  سے پہلے کے ماڈل کی 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹوکن ٹیکس 20 ہزار کر رہے ہیں،1000 سے 1300 سی سی تک گاڑیوں پر ٹوٹل انوائس کے 0.3 فیصد ٹوکن ٹیکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ٹوکن ٹیکس ٹوٹل انوائس کے 0.25 فیصد کے برابر کررہے ہیں، 2010 سے پہلے کے ماڈلز کی گاڑیوں پر 2500 روپے ٹوکن ٹیکس بنے گا،2010 کے بعد کے ماڈل کی ان گاڑیوں پر 6200 روپے ٹوکن ٹیکس بنے گا، پہلے ان گاڑیوں پر 1500 روپے ٹوکن ٹیکس لیا جا رہا ہے، بیس لاکھ روپے والی گاڑی پر ٹوکن ٹیکس 6200 روپے بنے گا۔

Back to top button