ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کامعاہدہ ہوا،شہبازشریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مدبرانہ قیادت کے باعث امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔
سوئٹزر لینڈ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ عالمی امن کے لیے یہ اہم موقع ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معاہدے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ہم مل کر دنیا میں اتحاد قائم کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا، امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین ویژن کے شکر گزار ہیں۔
شہبازشریف نے کہاکہ امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے لیے فعال کردار ادا کیا، امریکا اور ایران میں ایسے نتیجہ خیز مذاکرات کے منتظر ہیں جو مثبت نتائج لائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ براہ راست مذاکرات پر صدر ٹرمپ کے فعال اور بہترین ویژن کے شکر گزار ہیں۔
