افغانستان کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں
افغانستان کے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی وجوہات سامنے آگئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق افغانستان کو ایس سی او اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، پاکستان نےبطور ایس سی او چیئر افغانستان کی شرکت میں رکاوٹیں نہیں ڈالیں، افغانستان ایس سی او کا رکن نہیں، آبزرور ریاست ہے اور غیرفعال ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان 7 جون 2012 کو ایس سی او کا آبزرور بنا اور ستمبر 2021 سے غیرفعال ہے، امارات اسلامی افغانستان نے ایس سی او افغان معاہدےکی اکثر شقوں کو تسلیم نہیں کیا،امارات اسلامی افغانستان سابق افغان حکومت کو اپنی پیشرو حکومت تسلیم نہیں کرتی۔
پی ٹی آئی کی 15 اکتوبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کی کال
ذرائع کےمطابق امارت اسلامی کےلیے ایس سی او افغان معاہدےکو تسلیم کرنا ضروری ہے، ایس سی او کے دو آبزرور ممالک افغانستان اور منگولیا ہیں،ایس سی او سربراہان اجلاس میں ڈائیلاگ پارٹنرز کو بھی مدعو نہیں کیاگیا، ایس سی او سیکرٹریٹ نےصرف آبزرور رکن منگولیا کو مدعو کیاہے۔
یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے جس میں دنیا کے ختلف ممالک کے سربراہان سمیت 200 وفود شرکت کریں گے۔