افغانستان کودہشتگردوں کیلئےاکیلا نہیں چھوڑاجاسکتا،سعودی عرب

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کاکہناہے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کاشکاربننےکیلئےاکیلا نہیں چھوڑاجاسکتا۔
یواین جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کرتےہوئے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نےکہا کہ افغانستان کی صورتحال جنگجوملشیا،مختلف گروپوں کیلئےسازگاربنی ہوئی ہے۔افغانستان میں انسانی بحران اورسکیورٹی صورتحال درست کرناضروری ہے۔
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کاکہناتھا سعودی عرب فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جرائم کویکسرمستردکرتاہے۔سعودی عرب جنگ کےآغاز سےاب تک فلسطینی عوام کیلئے5ارب ڈالرامداد دےچکاہے۔فلسطینیوں کیلئےیواین امدای ایجنسیز کےتعاون سے106ارب ڈالرکےپراجیکٹس پرکام کررہےہیں۔فلسطینی پناہ گزینوں کیلئےسروسز،غذا،دوا اوردیگرضروری اشیاکےپراجیکٹس شامل ہیں۔
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھاامیدہےایران اپنےایٹمی، بیلسٹک مزائل پروگرام پر عالمی برادری سےتعاون کرےگا۔جنگ سےمتاثرہ شام سےتعلقات بحالی کامقصد خطےمیں امن کوفروغ دیناہے۔سعودی عرب یمن بحران،بحیرہ احمرکی صورتحال کے پُرامن حل کیلئےہرکوشش کی حمایت کررہاہے۔
حسن نصراللہ کوکیسےشہید کیاگیا:اسرائیل نے تفصیلات جاری کردیں
سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا عالمی برادری یوکرین روس بحران ختم کرے۔سعودی عرب اس کیلئےبھرپورکوشش کررہاہے۔
