حسن نصراللہ کوکیسےشہید کیاگیا:اسرائیل نے تفصیلات جاری کردیں

اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نےحزب اللہ کےسربراہ کوشہید کئےجانے کی بعض اہم تفصیلات جاری کردیں۔
بریگیڈیئر جنرل امیچائی لیون نےبتایا کہ جنگی طیاروں نےبیروت میں ہدف پر100 اقسام کے بارود برسائےاور ہدف کوایسےنشانہ بنایا گیا کہ ہر2سیکنڈ کےبعدبارود اسی نشانےپرگرایا گیا۔ ٹھوس خفیہ معلومات نےسب سےاہم کردارادا کیا اوردوسری اہم چیز یہ تھی کہ جب طیارےہدف کی جانب بڑھ رہےہوں یا بارود کوہدف پرپہنچایاجارہا ہوتوحسن نصراللہ اور دیگر بچ نہ سکیں۔
اسرائیل کے بریگیڈیئر جنرل نےبتایا کہ11ماہ سےپائلٹ الرٹ تھےاورپروازیں نہ صرف جاری تھیں بلکہ جنگ کے اختتام تک جاری رہیں گی کیونکہ کام ابھی مکمل نہیں ہوا۔ابھی حماس کو جڑسےاکھاڑنا باقی ہےاور کچھ دیگرایشوزبھی توجہ کےطالب ہیں۔
واضح رہےکہ جمعہ کو لبنان کےدارالحکومت بیروت میں ہونےوالےاسرائیلی حملےمیں حزب اللہ سربراہ حسن نصراللہ شہید ہوئے۔
ہفتےکوحزب اللہ نےسربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتےہوئےکہا کہ اسرائیل کےخلاف جنگ جاری رہےگی۔غزہ اورفلسطین کی حمایت، لبنان کےدفاع کیلئےاپناجہاد جاری رکھیں گے۔
افغانستان کودہشتگردوں کیلئےاکیلا نہیں چھوڑاجاسکتا،سعودی عرب
جمعہ کو بیروت پربمباری سے33لبنانی شہری شہیداور195زخمی ہوئے تھے۔