عمران خان خود ہی مذہبی جنونیت کا شکار ہوگئے

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی پھیلائی مذہبی جنونیت کا خود ہی شکار ہوگئے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ آج سے 4 سال پہلے مذہبی جنونیت کی وجہ سے مجھ پر بھی ایک نوجوان نے حملہ کیا تھا۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں اپنے مخالفین کیلئے بد ترین زبان استعمال کی تھی۔

پی ٹی آئی نے میرے خلاف مذہب کارڈ استعمال کیا تھا، عمران خان نے جس مذہبی جنونیت کو ابھارا آج وہ خود اس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام جسے ووٹ دے کر اسمبلی میں بھیجتے ہیں وہ محب وطن ہوتے ہیں لیکن نفرت پرمبنی سیاست کریں گے تو انتہا پسندی کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

Back to top button