جو بولتا ہوں وہ کرتا ہوں، پب جی پر پابندی ہٹوا دی ہے

گیم پب جی کی بحالی پر یوٹویب ویڈیو میں پیغام جاری کرتے ہوئے وقار زکا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میں جو بولتا ہوں وہ کرتا ہوں، پب جی پر پابندی ہٹوا دی ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے کہا کہ پب جی سے پابندی ہٹ جائے گی، سب نے کہا کہ ایسا ممکن نہیں، لیکن اب سب دیکھ لو، پابندی ختم ہوگئی ہے۔
معروف ٹی وی میزبان اور یوٹیوبر وقار زکا کا کہنا تھا کہ میں جس چیز کے پیچھے پڑتا ہوں، مکمل ریسرچ کرنے کے بعد اس پر کام شروع کرتا ہوں، پورے شوبز نے میرا مذاق اڑایا کہ میں ہوائی باتیں کر رہا ہوں، لیکن اب سب دیکھ لو، پب جی کو بحال کر دیا گیا ہے۔
وقار زکا کی جانب سے بات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جب گیم پر پابندی لگائی تھی تو میں نے پب جی انتظامیہ کو ای میل کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان میں آ کر وکیل کے ذریعے کیس لڑا اور اب پب جی سے پابندی ہٹا دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پبجی گیم کو بحال کردیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کا پب جی پرپابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پب جی گیم کو بحال کرتے ہوئے پب جی پر پابندی کے خلاف درخواست منظور کر لی ہے۔اس فیصلے میں بتایا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں 9 جولائی کی تفصیلی سماعت کے بعد پی ٹی آئی نے پب جی پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ سماعت میں دلچسپی کی حامل دیگر پارٹیوں نے بھی شرکت کی تاہم پب جی انتظامیہ کی طرف سے تعاون نہیں کیا گیا۔پب جی انتظامیہ سے سیشنز اور پاکستان میں استعمال کنندگان کی تعداد پوچھی گئی۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی طرف سے نافذ کردہ کنٹرول کی تفصیلات طلب کی تاہم انکی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
پی ٹی اے نے شہریوں کی شکایات کے بعد پب جی پرپابندی لگائی تھی۔ پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے درخواست دائر کی تھی۔ تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ پی ٹی اے پب جی گیم کو فوری بحال کردے۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائد کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button