سندھ حکومت چشمہ رائٹ بینک کینال پر بیان بازی کی بجائے اپنا مقدمہ لڑے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نےکہا ہےکہ سندھ حکومت اپنا مقدمہ وفاق اورپنجاب کےساتھ لڑے،چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے سے باز رہے۔

مشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنےایک بیان میں کہا کہ سندھ اسمبلی میں مجوزہ نہروں کیخلاف پیش کی گئی قرارداد میں چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی) منصوبے کو شامل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، قرارداد سےچشمہ رائٹ بینک کینال کو فوری خذف کیا جائے۔

مشیر اطلاعات کےپی نےکہا کہ چشمہ رائٹ بینک (لفٹ کم گریویٹی۹ کینال پروجیکٹ کی منظوری 1991 میں دی گئی تھی۔

انہوں نےکہا کہ 1991 میں چاروں صوبوں کے لیے نہریں نکالنےکی منظوری دی گئی تھی، ان نہروں کی فنڈنگ وفاق کےذمے تھی۔

بیرسٹ محمد علی سیف نےکہا کہ 3 صوبوں میں نہریں نکالی گئیں، مگرخیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا۔

نواز شریف اور شہبازشریف سے درخواست ہے کہ ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن

 

ان کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت اپنا مقدمہ وفاق اور پنجاب کے ساتھ لڑے، چشمہ رائٹ بنک کنال سے باز رہے۔

انہوں نےکہا کہ کے پی حکومت نے چشمہ رائٹ بینک کینال (لفٹ کم گریویٹی) منصوبے کےلیے 35 فیصد فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی ہے،اس کے باوجود منصوبہ تاخیر کا شکار ہے۔

Back to top button