وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے

طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے برطانیہ میں قیام کو توسیع دینے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ؛ندن سے پاکستان واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ائیرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ واپس گھر روانہ ہو گئے تھے۔

Back to top button