کرونا سے متاثر 44 مریضوں کی حالت تشویشناک
کرونا کے ملک بھر میں وار جاری، 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 487 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں سے 41 افراد کے نتائج مثبت آئے۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.91 فیصد رہی، اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔
