پاکستان نے بھارت کےلیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی

 

 

 

 

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے، جس کےبعد بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کےلیے فضائی حدود کی بندش 23 اکتوبر 2026ء تک برقرار رہے گی۔

اس سلسلے میں پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کردیا ہے، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں کےلیے پاکستان کی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

نوٹم میں کہاگیا ہےکہ بھارت کے تمام رجسٹرڈ ملٹری اور کمرشل طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کےلیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025ء سے بند کررکھی ہے۔

 

Back to top button