آزاد کشمیر صدارتی انتخاب: مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر نجیب نقی کو امیدوار نامزد کردیا

 

 

 

 

آزاد کشمیر کے صدارتی انتخاب کےلیے مسلم لیگ ن نے ڈاکٹر نجیب نقی کو صدارتی امیدوار نامزد کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر نجیب نقی کو صدر آزاد کشمیر کے عہدے کےلیے اپنا امیدوار نامزد کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قيادت اور قائد نوازشریف نے پارٹی مشاورت کےبعد ڈاکٹر نجیب نقی کے نام کی منظوری دی۔

ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق آزاد کشمیر کے پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی/پلندری سے ہے۔وہ آزاد کشمیر کے سیاسی منظرنامے میں ایک نمایاں مقام رکھتےہیں اور ماضی میں بطور وزیر حکومت مختلف اہم و کلیدی وزارتوں پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

یاد رہے کہ قبل ازیں آزاد جموں و کشمیر میں آئینی عمل کو آگے بڑھاتےہوئے چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز ریاست کے نئے صدر کے انتخاب کا باقاعدہ شیڈول جاری کیا تھا،جس کے تحت نئے صدرِ ریاست کا انتخاب 24 ستمبر 2026 کو عمل میں لایا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کےمطابق صدرِ ریاست کے انتخاب کےلیے کاغذات نامزدگی 19 ستمبر 2026 کو جمع کرائےجائیں گے اور اسی روز ان کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

امیدوار 23 ستمبر تک اپنے کاغذات واپس لےسکیں گے۔ انتخاب کےلیے پولنگ 24 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک قانون ساز اسمبلی سیکریٹریٹ مظفرآباد میں ہوگی،جہاں قانون ساز اسمبلی کے ارکان اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

27 ستمبر لانگ مارچ : اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

واضح رہےکہ گزشتہ برس صدر بیرسٹر سلطان محمود کے انتقال کےبعد سے یہ آئینی عہدہ خالی ہے۔ صدر کی عدم موجودگی میں سپیکر قانون ساز اسمبلی قائم مقام صدر کی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔

Back to top button