پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے : طلال چوہدری

 

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کاکہنا ہےکہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہورہی ہے۔

سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے ساتھ ایک منظم ’ٹیرر کرائم نیٹ ورک‘ بھی سرگرم ہے، جو سمگلنگ، منشیات،غیرقانونی پٹرولیم مصنوعات اور اسلحے کی فراہمی سمیت مختلف غیرقانونی سرگرمیوں کے ذریعے دہشت گرد کارروائیوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ بہت سے لوگ ان سرگرمیوں کو اپنا کاروبار قراردیتے ہیں، تاہم حکومت انہیں ’ٹیرر کرائم‘ سمجھتی ہے۔اس نیٹ ورک میں منشیات کا کاروبار، غیرقانونی پٹرولیم مصنوعات اور اسلحے کی فراہمی شامل ہے،جو عام جرائم پیشہ عناصر سے لےکر بڑے نیٹ ورکس تک پہنچائی جاتی ہیں۔

وزیر مملکت نے آزاد جموں و کشمیر میں ایک جماعت کو کالعدم قراردیے جانے کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ اس وقت بھی بہت سے سوالات اٹھائےگئے تھےکہ یہ کشمیریوں کے حقوق کی سیاسی جماعت یا کوئی کمیٹی ہے اور اسے سیاسی بنیادوں پر کالعدم قراردیا گیا ہے۔

طلال چوہدری نے کہاکہ اس وقت بھی واضح کیاگیا تھاکہ جماعت کو انتہائی ذمہ داری کے ساتھ دستیاب شواہد کی بنیاد پر کالعدم قراردیا گیا،جن کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے بہت سی چیزیں سامنے آچکی ہیں۔

عراقی ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر سامنے آنےوالی بعض آڈیوز بھی لوگوں نے سنیں، تاہم ان کے حوالے سے یہ سوال اٹھایاگیا کہ آیا وہ مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی ہیں یا ان میں ردوبدل کیاگیا ہے۔ ان معاملات کی حقیقت جاننے کےلیے شواہد اور تحقیقات کو سامنے رکھنا ضروری ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ حکومت کے پاس دہشت گردی اور اس کی معاونت کرنےوالے نیٹ ورکس کےخلاف کارروائی کےلیے شواہد موجود ہیں اور ان معاملات کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے حقائق اور تحقیقات کی روشنی میں دیکھا جاناچاہیے۔

سینیٹر طلال چوہدری نے دعویٰ کیاکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک شخص گزشتہ کئی برس سے مختلف افراد کو اسلحہ فراہم کرنےکے کام میں ملوث ہے، جب کہ گزشتہ دو برس سے وہ ایک مخصوص گروہ کے لوگوں کو براہِ راست اسلحہ فراہم کررہا ہے۔

طلال چوہدری نے بتایاکہ اس معاملے کا آغاز ضیا نامی شخص سے ہوا، جو آزاد جموں و کشمیر کا رہائشی ہے۔ضیا گزشتہ 8 سے 10 برس سے مختلف لوگوں کو اسلحہ فراہم کرنےکا کام کررہا ہے، جب کہ گزشتہ دو برس کے دوران اس کی جانب سے اسلحے کی فراہمی براہِ راست مذکورہ گروہ کے افراد کو کی جارہی ہے۔اس معاملے سے متعلق تحقیقات کے دوران سامنے آنےوالے شواہد کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Back to top button