عراقی ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی

 

 

 

 

سعودی عرب میں اہم آئل انفراسٹرکچر پر عراقی ملیشیا کے ڈرون حملوں کے بعد خطے میں تیل کی سپلائی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے اور سعودی عرب نے یورپ کو خام تیل کی سپلائی روک دی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی آئل کمپنی آرامکو نے یورپی ریفائنریز کو خام تیل کے کارگو منسوخ اور مؤخر کردیے۔سعودی عرب کے فیصلے سے یورپ بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

یاد رہے کہ ایران امریکا جنگ کی وجہ سے آبنائے ہرمز زیادہ تر بند رہی ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ 6 ماہ سے سعودیہ کی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن مشرقِ وسطیٰ کے تیل کی عالمی سپلائی کا اہم راستہ ہے۔اس پائپ لائن سے روزانہ 40 لاکھ سے 50 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل ہوتی تھی۔

مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والا حوثی ڈرون تباہ

امریکی انرجی سیکرٹری کرس رائٹ کا کہنا ہے کہ پائپ لائن چند دنوں میں دوبارہ کھولی جاسکتی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کےمطابق مرمت میں 3 سے 6 ہفتے لگ سکتےہیں۔

Back to top button