مشرق وسطیٰ میں امریکی پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہونی چاہیے : جے ڈی وینس

 

 

 

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے تناظر میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ واشنگٹن کو خطے سے متعلق اپنی خارجہ پالیسی امریکی قومی مفادات کی بنیاد پر طے کرنی چاہیے، نہ کہ اسرائیل کی پالیسی کے تابع ہو کر۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک کانفرنس سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کے ساتھ اہم شراکت داری رکھتاہے،خصوصاً فوجی ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے شعبوں میں،تاہم دونوں ممالک کے مفادات ہرمعاملے میں یکساں نہیں ہوسکتے۔

جے ڈی وینس نے کہاکہ واشنگٹن اسرائیل کے ساتھ ان معاملات میں تعاون کرےگا جہاں دونوں ممالک کے مفادات مشترک ہوں،لیکن اختلاف کی صورت میں امریکا اپنی پالیسی خود طے کرےگا۔امریکی خارجہ پالیسی کا بنیادی مقصد امریکی مفادات کا تحفظ ہونا چاہیے۔

او آئی سی کی مکہ پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

امریکی نائب صدر نے اس مؤقف کی وضاحت کرتےہوئے امریکا کے نیٹو اتحادیوں سے تعلقات کی مثال بھی دی۔ نیٹو کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا اپنی یورپی خارجہ پالیسی کو نیٹو کے تابع کردے،اسی طرح مشرق وسطیٰ میں بھی امریکی پالیسی اسرائیل کے تابع نہیں ہونی چاہیے۔

خیال رہے کہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب امریکا اور ایران کے درمیان جنگ اور مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث واشنگٹن کی اسرائیل سے متعلق پالیسی پر بھی بحث جاری ہے۔وینس نے ماضی میں بھی کہا تھا کہ امریکی اور اسرائیلی مفادات بعض معاملات میں مختلف ہوسکتے ہیں۔

 

Back to top button