مدینہ منورہ:بس اور ٹرک میں تصادم سے 4 افراد جاں بحق

مدینہ منورہ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
حادثہ الیتمیٰ ٹاؤن کے نزدیک پیش آیا ، بس میں40 سے زائد افراد سوار تھے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ حادثے کے نتیجے میں بس کا اگلا حصہ مکمل تباہ طور پر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر کا سرجری سے گھٹنا تبدیل کروانے کا فیصلہ
رات گئے مدینہ منورہ کی الحجرہ ہائی وے پر بس اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا ، معمولی زخمی ہونے والوں کو جائے حادثہ پر ہی طبی امداد دی گئی۔