مریم نواز نے اداروں کیخلاف  نفرت انگیز بیانیہ پرقانونی کارروائی کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ریاتی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانیہ پرعمران خان ودیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 8واں اجلاس ہوا ۔

کابینہ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر  احمد علی خان کی تعیناتی،بورڈ آف راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو ٹیکنیکل ایکسپرٹس طاہر مسعود اور شیخ محمد محمودکی نامزدگی کی منظوری دیدی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے 12رکنی  کابینہ سٹینڈ نگ کمیٹی برائے یونیورسل ہیلتھ انشورنس کی تشکیل نو کی منظوری دی گئی۔

 صوبائی کابینہ نے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینی ٹیشن کےلئے  اسد اللہ کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت سے تعیناتی کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام ،پنجاب انوائرمنٹ کلائمنٹ چینچ انڈومنٹ فنڈ کمپنی کے قیام کی منظوری دیدی ۔

مریم نواز نے پنجاب انوائرمنٹ انڈوومنٹ فنڈ کے لئے کمپنیز ایکٹ2017کے تحت کمپنی  کی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،آئی جی اور متعلقہ سیکریٹریز و حکام نے شرکت کی ۔

Back to top button