ملک کی نصف آبادی کو کورونا ویکسین کی خوراک دے دی گئی

پاکستان نے کرونا ویکسی نیشن کے عمل میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویکسین کے لیے اہل اپنی نصف آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگادی ہے۔50 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا اعلان این سی او سی کے سربراہ و وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے سوشل میڈیا پر کیا۔
دوسری جانب ملک نے ایک ہی دن میں 17 لاکھ ویکسین کی خوراک لگا کر ایک اور ریکارڈ بنا لیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق 4 کروڑ 59 لاکھ 86 ہزار 932 افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ 7 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 355 دیگر افراد کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک ملی ہے جبکہ لگائی گئی کُل خوراکوں کی تعداد 11 کروڑ 48 لاکھ 91 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔
اسد عمرنے ٹوئٹ کیا کہ ’ملک کی 50 فیصد اہل آبادی کو کم از کم ایک خوراک لگانے کے اہم سنگ میل تک پہنچ گئے ہیں، خیبر پختونخوا اپنی نصف اہل آبادی کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگانے والا دوسرا صوبہ بن گیا ہے، کل پاکستان میں 17 لاکھ ویکسین لگائی گئیں جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ ہیں.

Back to top button