پاکستان کا فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیاہے جو جدید ترین نیویگیشنل معاون نظام سے لیس ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 طویل فاصلے تک انتہائی درستی کے ساتھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی راکٹ فورس کمانڈ کے سینئر افسران نے کروزمیزائل تجربے کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم ، چیف آف ڈیفنس فورسز، پاک فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان نے فتح 4 کے کامیاب تجربےکو سراہا۔

Back to top button