ایران مخالف کارروائیوں میں یو اے ای براہِ راست ملوث تھا : ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا-ایران جنگ کے دوران یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں براہ راست ملوث تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نے یکجہتی کی خاطر متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کا نام نہیں لیا۔ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو یو اے ای نے مذمت تک نہیں کی۔ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرِثانی کرے۔
اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا : ایرانی وزیر خارجہ
وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وقت آگیا ہےکہ امریکا کی غنڈہ گردی کو تاریخ کےکوڑے دان میں پھینک دیا جائے،امریکی غنڈہ گردی کےخلاف ہماری مزاحمت نئی جنگ نہیں،ہم میں سے اکثر قومیں اسی جبر کا مختلف شکلوں میں سامنا کرتے رہے ہیں۔
