اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا : ایرانی وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیاجائےگا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف دشمنی کےلیے اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے جب کہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کی ذمہ داری بھی انہی قوتوں پر عائد ہوتی ہے جو تصادم کی فضا کو ہوا دے رہی ہیں۔
یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کردیے
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بےبنیاد ہیں۔ امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پوشیدہ نہیں۔
اماراتی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) اُن خبروں کی تردید کرتا ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ کیا یا یواے ای سرزمین پر کسی اسرائیلی فوجی وفد کا استقبال کیا گیا۔
