امریکا نے پاکستان کو 450 سے زائد قیمتی تاریخی نوادرات واپس کردیے

 

 

 

امریکا نے پاکستان کی ثقافتی تاریخ کے 450 سے زائد قیمتی نوادرات واپس کردیے ہیں، جنہیں اسلام آباد میں ایک خصوصی نمائش کے دوران پیش کیا گیا ہے۔

امریکی سفارت خانے کی طرف سے پاکستان کو واپس کیے قیمتی نوادرات کی نمائش اسلام آباد میں ہوئی،دو طرفہ معاہدے کےتحت امریکا پاکستان کو اب تک 23 ملین ڈالر مالیت کے 450 نوادرات واپس کرچکا ہے۔

لیگیسی ریٹرنز ہوم کے عنوان سے منعقدہ نمائش سے خطاب کرتےہوئے امریکی نمائندے ایس پال کاکہنا تھاکہ گیلری میں رکھا ہر مجسمہ اپنے اندر ایک منفرد تاریخ اور ثقافت رکھتا ہے۔

امریکی معاون وزیر خارجہ ایس پال کپور نے کہاکہ گزشتہ 10 برس میں پاکستان کے 514 نوادرات برآمد کر کے واپس کیے جاچکے ہیں،ان نوادرات کی مالیت تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہے ۔

تقریب سے خطاب میں وزیر ثقافت اورنگ زیب کھچی کاکہنا تھاکہ پاکستان سے چوری شدہ نوادرات کا امریکا سے واپس آنا،امریکی حکومت اور پاکستانی وزارت خارجہ کےحکام کا ایک قابل تعریف کارنامہ ہے۔

یاد رہے کہ سرسید میموریل کے اسلام آباد میوزیم میں رکھے 150 نوادرات میں بدھا کےمجسمے،گندھارا کے ماسٹر پیسز،سکلپچرز اور چارہزار سال قبل کے قیمیتی نوادرات شامل ہیں۔

اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا : ایرانی وزیر خارجہ

امریکا کا ہوم لینڈ سکیورٹی ڈپارٹمنٹ ثقافتی ورثے کی چوری یا سمگلنگ کو روکنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے،یہ محکمہ قیمتی نوادرات کو امریکی مارکیٹ پہنچنے سے قبل ہی بارڈر پر ہی پکڑتا ہے۔

 

Back to top button