مشرق وسطیٰ کے معاملے پر چین ایران پر دباؤ ڈالے : مارکو روبیو

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکا چاہتا ہےکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے معاملے پر مؤقف بدلنے کےلیے چین ایران پر دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا تھاکہ چین،ایران کو خلیج میں جاری اقدامات سے پیچھے ہٹنے پر آمادہ کرے،بحران کے حل میں کردار ادا کرنا چین کے مفاد میں ہے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ چین کے اپنے بحری جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسےہیں،وہ بھی موجودہ بحران سے متاثر ہو رہا ہے۔
اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا : ایرانی وزیر خارجہ
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور چین نے اتفاق کیا ہے کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز سے گزرنےوالے جہازوں پر ٹیکس لگانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
