وزیراعلیٰ پنجاب کا منشیات فروش پنکی کیس پر ایکشن، تفصیلی رپورٹ طلب

 

 

 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کراچی سے گرفتار منشیات فروش انمول عرف پنکی کے کیس سے متعلق پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ذرائع کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خفیہ ادارے سے اس کیس سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس سلسلے میں پنکی کے نیٹ ورک سے لےکر درج مقدمے تک تمام تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

کےمطابق سی سی ڈی نے بھی معاملے کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی ہے،جس کے بعد لاہور میں درج مقدمے میں تفتیش کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ لاہور کے مقدمے میں پنکی کی طلبی کراکے اسے لاہور لایا جائےگا۔

پولیس کےمطابق مقدمے میں ملزمہ کے بھائی ریاض کو گرفتار کیا جاچکا ہے تاہم ملزمہ کو اشتہاری قرار نہیں دیاگیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کے مبینہ شوہر اور سابق پولیس انسپکٹر رانا اکرام کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔سی سی ڈی سابق پولیس انسپکٹر سے کیس کےحوالے سے پوچھ گچھ کرےگی۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے گرفتار منشیات فروش خاتون انمول پنکی کے بھائی کےخلاف لاہور میں مقدمہ سامنے آیا تھا۔لاہور پولیس کےمطابق 2022ء میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ریاض بلوچ پر منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج کیا گیاتھا،ملزم ریاض بلوچ نے بتایاتھا کہ فرار ہونےوالی اس کی بہن انمول عرف پنکی ہے۔

ماڈل بننے کی خواہشمند انمول ڈرگ کوئین پنکی کیسے بنی؟

پولیس کاکہنا ہےکہ ایک لگژری گاڑی پر لڑکا اور لڑکی منشیات فروخت کرنے شاداب کالونی آرہے تھے،گاڑی رکی تو ایک لڑکا منشیات دینے کی غرض سے نیچے اترا، اہلکاروں نے لڑکے کو قابو کرلیا،لڑکی گاڑی سپیڈ میں چلاکر نکل گئی تھی۔

 

 

Back to top button