یو اے ای نے نیتن یاہو کے دورہ امارات سے متعلق دعوے مسترد کردیے

 

 

 

متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورہ امارات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ غیر اعلانیہ دوروں سے متعلق دعوے بےبنیاد ہیں۔ امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات پوشیدہ نہیں۔

اماراتی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ متحدہ عرب امارات (یواے ای) اُن خبروں کی تردید کرتا ہے جن میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے دورہ کیا یا یواے ای سرزمین پر کسی اسرائیلی فوجی وفد کا استقبال کیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق یواے ای کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات اعلانیہ ہیں،یہ تعلقات کسی خفیہ یا پوشیدہ انتظامات پر مبنی نہیں ہیں لہٰذا کسی بھی غیراعلانیہ دورے یا خفیہ انتظامات سے متعلق دعوے بےبنیاد ہیں، جب تک کہ ان کی تصدیق امارات کے متعلقہ سرکاری حکام کی جانب سے نہ کی جائے۔

یواے ای نے ذرائع ابلاغ پر زور دیتےہوئے کہاکہ میڈیا غیرمصدقہ معلومات نشر کرنے سے گریز کرے اور سیاسی تاثر پیدا کرنے کےلیے بےبنیاد خبروں کا سہارا نہ لے۔

یاد رہے کہ یہ تردید ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ کیا تھاکہ نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ جنگ کے دوران خفیہ طور پر یواے ای کا دورہ کیا اور صدر محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔

 

Back to top button