پاکستان نے 25کروڑ ڈالرزمالیت کاپانڈابانڈجاری کردیا

پاکستان نے چین کی مقامی کیپیٹل مارکیٹ میں25کروڑ ڈالرمالیت کاپہلا پانڈا بانڈ کامیابی سے جاری کر دیا۔

اسلام آباد سے وزات خزانہ کے مطابق پاکستان نے 25 کروڑ ڈالرز مالیت کا پانڈا بانڈ جاری کیا، یہ دنیا کی دوسری بڑی اور گہری کیپیٹل مارکیٹ میں پاکستان کی پہلی باقاعدہ رسائی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرمایہ کاروں کی جانب سے تقریباً 1.26 ارب ڈالر سے زائد کی طلب سامنے آئی، اس کے باعث یہ اجرا پانچ گنا سے زائد اوور سبسکرائب ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بانڈ پر 2.5 فیصد کے انتہائی مسابقتی کوپن ریٹ پر سرمایہ کاری حاصل ہوئی، اجرا کی طلب پاکستان کے پانڈا بانڈ پروگرام کے مجموعی ہدف تقریباً ایک ارب ڈالر سے زائد رہی۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت پاکستان کی معاشی بحالی اور اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کی عکاس ہے۔

Back to top button