غیرملکی لیگزکھیلنےکیلئے4کرکٹرزکواین اوسی جاری کردیاگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے غیرملکی لیگزکھیلنےکیلئے4کرکٹرزکواین او سی جاری کردیا۔

پی سی بی کے مطابق حسن علی، محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو این او سی جاری کیے گئے ہیں۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو یارکشائر کاؤنٹی کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔محمد علی، عثمان طارق اور فہیم اشرف کو انگلینڈ کی لیگ کے لیے این او سی دیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بتایا ہے کہ محمد عباس کو ڈربی شائر کے لیے کھیلنے کے لیے این او سی میں توسیع کی گئی۔

Back to top button