منظور پشتین اندر ہے اور احسان اللہ احسان بھاگ گیا

وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کے ریاستی اداروں کی حراست سے فرار ہونے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں احسان اللہ احسان جیسے دہشتگردوں کو بھگا دیا جاتا ہے جبکہ منظور پشتین جیسے محب وطن شہریوں کو قید میں ڈال دیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ ریحام خان قبائلی علاقہ جات سے تعلق رکھتی ہیں اور پشتون تحفظ موومنٹ کے ایجنڈے کو مکمل طعر پر سپورٹ کرتی ہیں۔ وہ اکثر پی ٹی ایم کے حق میں ٹوئٹ کرتی رہتی ہیں۔ پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی حالیہ گرفتاری کی انھوں نے شدید مذمت کی تھی اور فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ اپنی حالیہ ٹوئٹ میں ریحام خان نے طالبان ترجمان احسان اللہ احسان کے ریاستی اداروں کی حراست سے مبینہ فرار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ احسان اللہ احسان کی طرح منظور پشتین کیوں فرار نہیں ہوسکا کیونکہ وہ نہ تو باغی ہے اور نہ ہی دہشتگرد ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ منظور پشتین قانون کی پاسداری کرنے والا ایک محب وطن پاکستانی اور ہیرو ہے۔ ریحام خان نے ایک اور ٹوئٹر صارف کی ٹوئٹ کو سراہا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک وزیر اعظم کو بھانسی دے دی گئی، ایک کو قید کانے میں ڈالا گیا ایک وزیر اعظم زیر حراست ہے جبکہ ایک بیٹی کو بیمار باپ کی تیمار داری کی اجازت نہیں دی جا رہی جبکہ دوسری طرف 150 سے زائد معصوم بچوں کے قاتل احسان اللہ احسان کو والدین سے ملنے کیلئے فرار ہونے میں سہولت فراہم کی گئی۔ ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ملٹری آپریشن کے دوران جبری لاپتہ افراد کے لواحقین 2 ماہ سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں نہ ان کی بات سنی جا رہی ہے اور نہ ہی ان کا کسی کو خیال ہے جبکہ میڈیا نے بھی ان کا مکمل بلیک آؤٹ کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان اکثر اوقات حکومتی فیصلوں اور پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتی رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button