ثانیہ مسکتیا نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی

نامور پاکستانی ڈیزائنر ثانیہ مسکتیا ایک مرتبہ پھر نیویارک فیشن ویک میں پاکستان کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔
خیال رہے کہ ڈیزائنر پہلی مرتبہ اپنی کلیکشن کے ساتھ 2018 میں نیویارک فیشن ویک کا حصہ بنیں تھی۔

Sania maskatiyaاس بار وہ نیویارک میں نئے امریکی ڈیزائنرز کےلیے منعقد فیشن شو میں اپنی ریزورٹ 2020 کی کلیکشن کا مظاہرہ کریں گی۔ اس کلیکشن میں انہوں نے نہایت منفرد قسم کے ملبوسات پیش کرنے کا ارادہ کیا ہے جس کے نا صرف ڈیزائنز ایک دوسرے سے الگ ہوں گے بلکہ الگ الگ قسم کے کپڑوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جب کہ کلیکشن کی سجاوٹ اور سلائی کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔
maxresdefault 2ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ ‘میں نیویارک کے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمارے ملک کا فیشن دنیا کے سامنے لانے کی خواہش مند ہوں، پاکستان کی فیشن انڈسٹری بہت کامیاب ہوچکی ہے اور ہمارے برینڈ کا نام بھی کافی مقبول رہا ہے’۔
انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری ٹیم نے اس کلیکشن پر بےحد محنت کی ہے اور اسے نیویارک جیسے شہر میں نمائش کےلیے پیش کرنے کے حساب سے تیار کیا ہے’۔
واضح رہے کہ نیویارک فیشن ویک کا آغاز 5 فروری سے ہوچکا ہے اور یہ 12 فروری تک جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button